اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی بازار میں نقب زنی - مالی مشکلات

سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں دوران شب نقب زن قریب چار دکانوں کے شٹر توڑ کر مبینہ طور لاکھوں کی املاک اڑ لے گئے۔

پونچھ: منڈی بازار میں نقب زنی
پونچھ: منڈی بازار میں نقب زنی

By

Published : Mar 4, 2021, 1:23 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں دوران شب چوری کی واردات کے بعد دوکانداروں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نقب زنی کی واردات کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ضلع صدر مقام سے ایکسپرٹ ٹیم بھی بلائی گئی جنہوں نے چوروں کا سراغ لگانے کی غرض سے باریک بینی سے دکانوں کا معائینہ کیا، جس دوران انہوں نے کچھ نمونے اپنے ساتھ بھی لے لیے۔

پونچھ: منڈی بازار میں نقب زنی

پولیس کی جانب سے کی جانے والے کاررائیوں کو مقامی دکانداروں نے ناکافی قرار دیتے ہوئے پولیس کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا۔

دکانداروں کے مطابق ’’اس سے قبل بھی علاقے میں ہوئی نقب زنی کی واردات میں پولیس ملوث افراد کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔‘‘

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’پولیس رات کو گشت بھی کرتی ہے، تاہم اس کے باوجود نقب زنوں کا شٹر توڑ کر سامان چرانا حیران کن ہے۔‘‘

مقامی دکانداروں نے کہا کہ انہوں نے بینکوں سے سود پر قرضہ لیکر تجارت شروع کی ہے اور اس طرح کی واردات سے وہ مالی مشکلات کے علاوہ ذہنی تنائو کے بھی شکار ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details