پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل صدر مقام منڈی سے قریب ایک کلو میٹر کی دوری پر واقع پنچایت اعظم آباد میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول، مغل ڈاب کی خستہ حال عمارت کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اسکول کی عمارت اس قدر خستہ ہو چکی ہے کہ طلبہ کلاس رومز کے بجائے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ Primary School Mughal Dab Poonch Dilapidated
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری اسکول کی عمارت قریب چار سال قبل زمین بوس ہو گئی جس کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے انتظامیہ خصوصاً محکمہ تعلیم نے کبھی سنجیدگی کے ساتھ غور نہیں کیا۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ایک طرف انتظامیہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے بلند کو بانگ دعوے کر رہی ہے اور دوسری جانب طلبہ کی درس و تدریس کے لیے بیٹھنے تک کا انتظام نہیں ہے جس سے انتظامیہ کے نعرے کھوکھلے ثابت ہوتے ہیں۔‘‘ Students Suffer due to Dilapidated School Building