جموں و کشمیر میں سرحدی ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے BRO روڈ کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔
گندا پانی قبرستان میں داخل ہونے سے عوام میں غم و غصہ احتجاج کر رہے لوگوں نے کہا کہ بارش کا جمع سارا گندا پانی مقامی قبرستان میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ انتظامیہ کو با رہا اس جانب متوجہ کیا گیا تاہم آج تک سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں انتظامیہ، متعلقہ محکمہ جات اور منتخب نمائندوں سے بھی رجوع کیا گیا، تاہم عوامی مطالبے کو نظر انداز کیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ قبرستان میں گندا پانی داخل ہونے سے انکے دینی جذبات مجروح ہو رے ہیں، اور انتظامیہ کو فوری طور اسکے سد باب کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئے۔