جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے کامسر علاقے کی عوام نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا اور نارہ بازی کی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گرما میں بھی بجلی کی کٹوتی اور کم وولٹیج کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
پونچھ : کامسر کی عوام کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج - protest against power development department
پونچھ نگر کے وارڈ نمبر دو اور محلہ کامسر کے لوگوں نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ سے ٹرانسفارمر خراب ہے اور کم وولٹیج کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔
پونچھ نگر کے وارڈ نمبر دو اور محلہ کامسر کے لوگوں نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ سے ٹرانسفارمر خراب ہے اور کم وولٹیج کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ کئی بار انہوں نے محکمہ سے ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے کی گذارش کی لیکن ان کی کسی نے نہ سنی۔
وہیں احتجاج کے دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر موقع پر پہنچنے، انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کے ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔ جس کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔ واضح رہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے محکمہ تعلیم کی جانب سے بچوں کو آنلائن کلاسز دی جارہی ہیں۔ ایسے میں بجلی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔