اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کے لیے تشہیری مہم

ضلع پونچھ میں 45 برس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسنیشن کے لیے رجسٹریشن کی غرض سے محکمہ صحت نے تشہیری مہم کا آغاز کیا۔

پونچھ: محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کے لیے تشہیری مہمپونچھ: محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کے لیے تشہیری مہم
پونچھ: محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کے لیے تشہیری مہم

By

Published : Mar 26, 2021, 12:29 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت معاملات کے پیش نظر ضلع پونچھ میں لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے علاوہ کورونا ویکسین لگانے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

پونچھ: محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کے لیے تشہیری مہم

سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں محکمہ صحت کی جانب سے تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں لوگوں سے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لانے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ وہیں محکمہ صحت کی جانب سے 45برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسین لگانے کے لیے سامنے آنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نے بتایا کہ گزشتہ برس ملک کے بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز میں اضافے کے بعد وادی سمیت ضلع پونچھ میں بھی مثبت معاملات میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں نہیں لائیں گے تو پھر سے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

ویکسینین کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں 45 برس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن اور اور ٹیسٹ کو یقینی بنائے جانے کی غرض سے ضلع میں تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details