مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پونچھ میں ضلع پولیس کے ذریعہ ڈی جی کالج میں ایک روزہ ثقافتی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ثقافتی پروگرام میں ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال کی صدارت میں ضلع بھر کے مصنف، شاعروں اور نغمہ نگاروں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی (آپریشن) منیش شرما، ڈی ایس پی ڈی آر سچن گپتا، ایس ڈی جموال کے علاوہ پولس کے اعلی افسران خصوصی طور پر شریک ہوئے۔