اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا کا اہتمام - احتیاطی تدابیر

سیکورٹی کے سخت انتظامات کے بیچ سرحدی ضلع پونچھ میں سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا کا اہتمام عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا۔

پونچھ میں سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا کا اہتمام
پونچھ میں سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا کا اہتمام

By

Published : Aug 21, 2021, 12:57 PM IST

Updated : Aug 21, 2021, 1:02 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بڈھا امرناتھ مندر میں ان دنوں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ سینکڑوں یاتری بڈھا امرناتھ مندر میں عقیدت و احترام سے چھڑی مبارک کے درشن سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔

پونچھ میں سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا کا اہتمام

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب گزشتہ برس یاترا کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ تاہم امسال سینکڑوں عقیدت مند بڈھا امرناتھ مندر کا رخ کر رہے ہیں۔

مذہبی روایات کے مطابق رکشا بندھن سے قبل پونچھ دشنامی اکھاڑا مندر سے چھڑی مبارک کو منڈی کے بڈھا امرناتھ مندر پہنچایا گیا، جہاں منتظمین کے مطابق مذہبی رسومات کی انجام دہی کے بعد تین دن تک چھڑی کو یاتریوں کے درشن کے لیے رکھا گیا ہے۔

بڈھا امرناتھ مندر کے منتظمین کی جانب سے یاتریوں کے لیے لنگر اور قیام کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پونچھ: محرم کی نسبت سے منڈی میں سید الشہداء کانفرنس کا انعقاد

سوامی وویکانند سرسوتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڈھا امرناتھ یاترا صدیوں پرانی مذہبی روایت ہے جسے ہر سال دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ گرچہ عالمی وبا کے سبب یاترا متاثر ہوئی تھی تاہم امسال احتیاطی تدابیر کو عملاتے ہوئے یاترا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عقیدت مندوں نے بھی امسال یاترا کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پورے عالم خصوصا جموں و کشمیر میں امن و امان کے لیے پرارتھنا کی۔

Last Updated : Aug 21, 2021, 1:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details