ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دور دراز علاقہ بائیلہ اراں میں ایک عوامی دربار منعقد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو کے ہمراہ محکمہ بجلی، جل شکتی، محکمہ سیاحت، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ باغبانی اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران بھی شامل تھے۔
عوامی دربار کے دوران مقامی باشندوں نے افسران کو علاقے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس دوران لوگوں نے کئی ترقیاتی کاموں سے متعلق شکایات پیش کیں اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے موقع پر ہی لوگوں کو جوابات فراہم کیے۔