مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کا دوردراز پسماندہ گاؤں مہارکوٹ کی عوام جہاں بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ وہیں اس گاؤں کی غریب عوام کی غربت کا کچھ لوگ ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پردھان منتری آواس یوجنا کے مستحقین کی قسط جاری کروانے کے لیے رشوت لینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
مقامی باشندہ محمد اکبر کے مطابق حکومت کی جانب پردھان منتری آواس یوجنا ’پی ایم اے وائی‘ کے پیسے منظور کیے گئے ہیں، جس میں پہلے جی او ٹیگ کے پندرہ سو اور اس کے بعد پہلی قست بڑھنے پر دس ہزار کی رقم بطور رشوت لی گئی ہے۔
ان کے علاوہ محمد شریف کے مطابق پنچایت مہارکوٹ جی او ٹیگ کے پندرہ سو روپیہ وصول کیے پھر ایک قسط دی گئی ہے لیکن اس سے قبل دس ہزار روپئے لیا گیا اور اب دوسری بار جیو ٹیگ کرنے کے لیے بھی دس ہزار روپیے بطور رشوت طلب کررہے ہیں۔