اردو

urdu

ETV Bharat / state

بالاکوٹ سیکٹرمیں گولہ باری

سرحد پر گولہ باری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ ہی سرحدی آبادی میں ڈر اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بالاکوٹ سیکٹر میں گولہ باری
بالاکوٹ سیکٹر میں گولہ باری

By

Published : Aug 7, 2020, 7:18 AM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں مسلسل چوتھے روز بھی پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری کی جس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جواب دیا۔ تاہم ابھی تک گولہ باری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے مارٹر گولے داغنے کے علاوہ بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کا بھارتی فوج نے بھر پور اور مؤثر جواب دیا۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی افواج گزشتہ کئی دنوں سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنارہے ہیں جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر سرحد پر بسنے والے لوگوں کا جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details