مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کھڑی کرماڈا اور شاہ پور سیکٹر میں اتوار کی دوپہر بارہ بجے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔
تاہم بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ پونچھ کے سرحدی علاقہ لائن آف کنٹرول پر بھارت و پاکستان افواج کے درمیان فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔