اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں گولہ با ری - منکوٹ سیکٹر

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔

پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں گو لہ با ری
پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں گو لہ با ری

By

Published : Jul 25, 2020, 10:47 PM IST

تفصیلات کے مطابق پاکستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے منکو ٹ میں فوجیوں چوکیوں کا نشانہ بنانے کی غرض سے گولہ با ری کی جس دوران پاکستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور کئی ما رٹر شیل رہائشی علاقو ں میں بھی داغے، تاہم گولہ با ری سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے بھی بھر پور جو اب دیا۔

خیال رہے کہ سنہ 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details