اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: بارش سے مکان منہدم، ایک شخص ہلاک - گاؤشالہ میں بھینس کا دودھ نکالنے گیا

ضلع پونچھ کے مگناڈ میں بارش کی وجہ سے ایک کچہ مکان گر گیا۔ حادثے میں ایک شخص اور ایک بھیس کی موت ہو گئی۔

man and one buffalo died
مکان منہدم، ایک ہلاک

By

Published : Jun 13, 2021, 4:21 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں دوسرے روز بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری نے قہر ڈھایا ہے۔ اس بارش سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ بارش کی زد میں کئی کچے مکان بھی آئے۔ مگناڈ میں بارش کی وجہ سے ایک کچہ مکان گر گیا، جس میں ایک شخص اور ایک بھینس کی موت ہو گئی۔

مکان منہدم، ایک ہلاک

اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کے روز رک رک کر بارش سے کئی مکانوں کو نقصان ہوا۔ مگناڈ گاؤں میں گیتا پرساد نام کا ایک شخص پاس کے گاؤشالہ میں بھینس کا دودھ نکالنے گیا۔ اسی درمیان اس پر دیوار گر گئی اور وہ شخص اور اس کی بھینس اس کے نیچے دب گئے۔ حادثے کے بعد شخص کے اہل خانہ نے اسے ملبے سے نکالا، لیکن تب تک اس شخص اور بھینس کی موت ہو چکی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details