پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کرشی وگیان کیندر نے ایفکو کے تعاؤن سے کے وی کے احاطے میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سکاسٹ جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر جے پی شرما اور ڈاکٹر ایس کے گپتا کی قیادت میں غذائیت سے آگاہی مہم اور شجرکاری بیداری مہم پروگرام کا اہتمام کیا جس میں مرد وخواتین سمیت کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔ Nutrition Awareness Program in Poonch
اس موقع پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نے مدھیہ پردیش سے آن لائن نشریات کے ذریعے کسانوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کے وی کے پونچھ کے سربراہ ڈاکٹر اجے گپتا نے کہا کہ متوازن غذا اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ صحت، خاص طور پر بچوں میں غذائیت کی کمی پر قابو پانے کے لیے تازہ سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کی سال بھر دستیابی کے لیے گھر اور آنگن واڑی مراکز میں نیوٹرینٹ گارڈن تیار کرنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ Nutrition awareness program