اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: نوجوانوں کےلیے فوج کی جانب سے الیکٹریشن کورس کا آغاز

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں 'شہید روہت میموریل ٹرسٹ' نے نوجوانوں کے لیے الیکٹریشن کورس کےلیے ایک نیا شعبہ شروع کیا ہے۔

پونچھ میں فوج کی طرف سے الیکٹریشن کورس شروع
پونچھ میں فوج کی طرف سے الیکٹریشن کورس شروع

By

Published : Feb 9, 2020, 9:39 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:22 PM IST

شہید روہت میموریل ٹرسٹ بھارتی فوج کی 5/8 جی آر بٹالین کی جانب سے چلایا جا رہا ہے اور آج اس نئے شعبے کا افتتاح کیا گیا۔

پونچھ میں فوج کی طرف سے الیکٹریشن کورس شروع

افتتاحی تقریب میں فوج کی 5/8 جی آر بٹالین کے کمانڈنگ افسر ایس ایس رائے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس موقع پر مقامی نوجوان طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ایس ایس رائے نے کہا کہ اس شعبہ کو شروع کرنے کا مقصد نوجوانوں کو الیکٹریشن کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں روزگار فراہم کیا جاسکے۔ کمانڈنگ افسر نے ٹرسٹ کے ممبران اور بچوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ٹرسٹ کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ فوج کے تعاون سے یہ ٹرسٹ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فاہم کرنے میں بہتر ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ فوج کی جانب سے چلائے جا رہے اس ٹرسٹ میں پہلے سے ہی سلائی اور کمپیوٹر کی تربیت دی جارہی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details