پونچھ (جموں کشمیر) :جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں چار روز قبل لاپتہ ہوئے شہری کی لاش پر اسرار حالت میں بر آمد کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز لاپتہ ہوئے شہری جس کی شناخت منظور حسنین ولد مرحوم فدا حسین شاہ کے طور پر ہوئی ہے، کی لاش کو بر آمد کرکے فور طور پر پولیس کو مطلع کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ متوفی پچھلے چار روز سے لاپتہ تھا اور اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی گئی تھی۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری لوازمات شروع کردئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد ہی میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد ہی یہ بات سامنے آئے گی کہ متوفی قدرتی طور پر فوت ہوا یا اس کا قتل کیا گیا۔