اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: سکیورٹی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کا ٹھکانہ تباہ کیا - news of poonch

پونچھ ضلع کے منڈی تحصیل کے گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے سے دھماکہ خیز اشیا برآمد کر اسے تباہ کیا۔

militant hideout
militant hideout

By

Published : Jul 27, 2020, 10:06 AM IST

پونچھ ضلع کے منڈی تحصیل کے لورن بلاک علاقے کے ایک گاؤں سلطان پٹھری میں پونچھ ضلع کی ایس او جی پارٹی، لورن پولیس پارٹی اور بھارتیہ فوج کے 5/8 جی آر پٹالین کے جوانوں نے اتوار کے روز مشترکہ سرچ آپریشن چلایا۔

دن بھر کے سرچ آپریشن کے دوران مشترکہ ٹیم نے ایک پرانے غار میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو تباہ کر کے دو آئی ای ڈی دھماکہ خیز اشیا، دو ہینڈ گرینیڈ اور کچھ دیگر دھماکہ خیز اشیا کو بر آمد کر اسے تباہ کیا ہے۔

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اسلحے کی حالت کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کچھ سال قبل جب ضلع میں عسکریت پسندی عروج پر تھی، اس وقت عسکریت پسندوں نے ان دھماکہ خیز اشیا کو یہاں پر چھپا کر رکھا تھا۔ یہ پرانے ہوکر خراب ہو چکے تھے لہذا موقع پر ہی اسے تباہ کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details