اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mentally Unsound Pak National پونچھ میں ایل او سی پر گرفتار کمسن کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا - فوج نے پاکستانی کو رینجرس کے حوالہ کیا

فوج نے پونچھ میں ایل او سی پر گزشتہ روز گرفتار کیے گئے پاکستانی کمسن کمسن لڑکے کو ہفتے کے روز چکن دا باغ کراسنگ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

mentally-challenged-pak-teenager-handed-over-to-the-pakistani-authorities-in-poonch
پونچھ میں ایل او سی پر گرفتار کمسن کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 5:09 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ایک روز قبل حراست میں لئے گئے 'ذہنی طور کمزور' پاکستانی کمسن کو ہفتے کے روز چکن دا باغ کراسنگ پر پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ میں ایل او سی پر جمعہ کے روز ایک 17 سالہ پاکستانی شہری جو ذہنی طور کمزور لگ رہا تھا کو روک کر حراست میں لیا تھا جس کی شناخت ارشاد احمد کے بطور کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس کمسن لڑکے کو ہفتے کے روز چکن دا باغ کراسنگ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پونچھ اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے سول انتظامیہ عہدیداراں بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:Mentally Unsound Pak National Held پونچھ میں ایل او سی پر پاکستانی باشندے کو حراست میں لیا گیا

سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا تھا کہ مستعد فوجی جوانوں نےجمعہ کی صبح پونچھ میں ایل او سی پر ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ حراست میں لیا گیا پاکستانی شہری 'ذہنی طور بیمار' لگ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تمام پہلوئوں کو دیکھا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
(یو این آئی )

ABOUT THE AUTHOR

...view details