اردو

urdu

ساوجیاں: سڑک پر ملبہ، راہگیروں کو پریشانی

ساوجیاں کی طرف جانے والی اس سڑک پر ملبہ پڑا ہوا ہے جو عام راہگیروں اور فوجیوں کی آمدو رفت کے لئے باعث مصیبت بنا ہوا ہے، کئی بار متعلقہ محمکہ سے گزارش کرنے کے باوجود لوگوں کی پریشانیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

By

Published : Jun 19, 2020, 4:35 PM IST

Published : Jun 19, 2020, 4:35 PM IST

sawjian road
sawjian road

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کو سرحدی علاقہ ساوجیاں سے جوڑنے والی واحد منڈی ساوجیاں سڑک مختلف جگہوں پر خستہ حالی کا شکار ہے۔

ساوجیاں ڈیفینس سڑک پچھلے 10 سالوں سے خستہ حال ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک تباہ ہو چکی ہے جس سے عام مسافروں اور خاص کر ہر روز فوج کی گاڑیوں کی آمدورفت میں بھی سخت پریشانی درپیش ہے۔

یہ سرحدی سڑک بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بی آر او اپنا کام اچھے طریقے سے نہیں کر رہا ہے۔

سڑک پر ملبہ راہگیروں کے لیے باعث مصیبت

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندہ اکبر علی نے بتایا 'گزشتہ دس سالوں سے کئی بار اس پسی کی وجہ سے درپیش مشکلات کو افسران کے زیر غور لایا گیا لیکن کسی نے بھی اس پریشانی کو حل نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا 'اس پسی کی وجہ سے جہاں فوج اور عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں ہمارے دو مکان بھی اس پسی کی زد میں ہیں۔ کوئی خبر نہیں کب اس نالے کی وجہ سے ہمیں نقصان اُٹھانا پڑے؟'۔

اس نالے کی وجہ سے قریب پندرہ افراد پر مشتمل دو کنبہ جات کئی بار گھروں میں پانی آنے کی وجہ سے باہر رہے ہیں۔

وہیں مقامی سماجی کارکن تنویر احمد تانترے نے کہا 'بلنائی سڑک نکلنے کی وجہ سے بیدار سڑک پر بارشوں کی وجہ سے ملبہ آکر منڈی ساوجیاں روڈ پر پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے یہاں روڈ پر ملبے کے ڈھیر پڑے ہوے ہیں اور بارشوں کی وجہ سے جب ملبہ اتا ہے اس وقت سینکڑوں گاڑیاں کئی کئی گھنٹوں تک درماندہ ہوکر رہ جاتی ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'اس حالات میں اگر سرحد پر فائرنگ ہوتی ہے۔ تو اس مشکل وقت میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے'

انہوں نے محکمہ گریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ملبہ کو جلد از جلد ہٹوائیں اور یہاں چھوٹی پلیا بنوا کر عوام اور فوج کی مشکلات کا خاتمہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details