اردو

urdu

ETV Bharat / state

Four injured in Bear Attack: ریچھ کے حملے میں کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی - پونچھ کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی

ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک کم عمر بچی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ Bear attack in poonch

ریچھ کے حملے میں کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی
ریچھ کے حملے میں کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی

By

Published : Oct 11, 2022, 6:13 PM IST

پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے دور دراز علاقہ چھلہ ڈانگری، منڈی میں ریچھ کے حملے میں ایک کمسن بچی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریچھ کے حملہ میں زخمی ہوئے افراد کو کو فوری طور سب ضلع سپتال منڈی پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تین شدید زخمیوں کو ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا۔ Bear Attack Leaves Four injured in Poonch

ریچھ کے حملے میں کمسن بچی سمیت چار افراد زخمی

ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد میں دس سالہ سایریہ کوثر دختر مختار حسین، انجم بشیر ولد محمد بشیر، شاہین اختر زوجہ مختار حسین اور عبد المجید ولد میر محمد ساکنان چھلہ ڈانگری شامل ہیں۔ جنگلی جانوروں کے انسانوں پر بڑھتے حملوں سے خوفزدہ مقامی باشندوں نے حکام خصوصاً محکمہ وائلڈ لائف سے جنگلی جانوروں کے انسانی بستیوں میں داخلے کو روکے جانے کی اپیل کی ہے۔ Man animal Conflict in jammu and Kashmir

مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’آئے روز جنگلی جانور انسانوں پر حملہ کرکے لوگوں کو ہلاک یا عمر بھر کے لیے معذور بنا دیتے ہیں۔ تاہم اس جانب حکام ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہے۔‘‘ دریں اثناء، مقامی باشندوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک جام کی وجہ سے زخمیوں کو وقت پر اسپتال نہیں پہنچایا جا سکتا جس کے باعث زخمیوں کا کافی خون بہہ گیا۔

مزید پڑھیں:Man Animal Conflict in Kashmir: ’لا علمی کے سبب جنگلی جانوروں اور انسانوں کے مابین تصادم میں اضافہ‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details