پونچھ: جموں صوبہ کے سرحدی ضلع پونچھ میں ہوئی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے مغل شاہراہ اور جموں پونچھ شاہراہ کےساتھ ساتھ دیگر درجنوں رابطہ سڑکیں گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے بند ہوگئی ہیں۔ Roads Closed In Poonch
ضلع میں جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے جمعرات کو ضلع پونچھ کی متعدد سڑکوں پر پسیاں گر آئی ہیں جس کی وجہ سے پونچھ جموں شاہراہ کلائی کے مقام پر ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند ہو گئی تھی، جسے کچھ وقفے کے بعد بحال کر دیا گیا۔ تاہم دوسری جانب خطہ پیر پنچال کو وادی کے ساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال اور پسیاں گرآنے کے خطرے کے پیشِ نظر تاریخی مغل شاہراہ کو احتیاطی طور پر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا، وہیں جموں پونچھ شاہراہ پر کلائی کے مقام پرپسیاں گرآنے کے بعد شاہراہ فی الحال آمد ورفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔