ان کا کہنا ہےکہ تحصیل منڈی کی بلنائی پنچایت کی اس قطعہ اراضی کو عبدالاحد نام کے چوکیدار نے زینب بی نام کی خاتون سے لی ہے اور وہ اس پر اپنا مالکانہ حق جتا رہے ہیں۔ لیکن مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ چوکیدار زبردستی اس زمین پر قبضہ کر رہے ہیں۔ یہاں جس جگہ یہ مکان تعمیر کر رہے ہیں اس پر ان کا مالکانہ حق نہیں ہے کیوں کہ یہ زمین ان کے نام پر نہ تو رجسٹرڈ ہے اور نہ کسی ریکارڈ میں درج ہے۔ حیران کن یہ ہے کہ زمین کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ زمین اسٹیٹ لینڈ کے تحت آتی ہے۔
زمین کے مالک کی اولاد کا کہنا ہے کہ یہ زمین پہلے ہمارے والدین اور فی الوقت ہمارے نام رجسٹر ہے اور ہم نے اسے زمینداری کے لئے چوکیدار کو گزشتہ دس پندرہ برسوں سے دے رکھی ہے۔ ہم یہ مکان اپنے لئے بنارہے ہیں۔ لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ یہ زمین چوکیدار کو بیچ دی گئی ہے اور چوکیدار اپنے لئے ہی مکان بنا رہے ہیں۔