اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: سیاحتی عمارت اور پنچایت گھر کا افتتاح - ترقیاتی کاموں

گزشتہ کئی ہفتوں سے مرکزی وزرا جموں و کشمیر کے دورے پر آ رہے ہیں۔ مرکزی وزرا مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کرنے کے علاوہ مقامی باشندوں، منتخب عوامی نمائندوں سمیت افسران کے ساتھ بھی ملاقات کر رہے ہیں۔ اسی درمیان مرکزی وزیرموریشور پاٹل نے بڈھا امرناتھ میں ایک سیاحتی عمارت جبکہ لورن علاقے میں ایک پنچایت گھر کا افتتاح کیا۔

پونچھ: مرکزی وزیر نے سیاحتی عمارت، پنچایت گھر کا افتتاح کیا
پونچھ: مرکزی وزیر نے سیاحتی عمارت، پنچایت گھر کا افتتاح کیا

By

Published : Oct 9, 2021, 7:38 PM IST

مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی کپل موریشور پاٹل نے سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کیا۔

پونچھ: مرکزی وزیر نے سیاحتی عمارت، پنچایت گھر کا افتتاح کیا

دورے کے دوران انہوں نے منڈی علاقے کے بڈھا امرناتھ میں ایک سیاحتی عمارت جبکہ لورن علاقے میں ایک پنچایت گھر کا افتتاح کیا۔

اس موقع انہوں نے افسران کے ساتھ ایک مختصر میٹنگ بھی منعقد کی جس میں تحصیل منڈی میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق انہیں جانکاری دی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے مرکزی وزراء کو جموں و کشمیر کے دورے پر بھیجا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:عوام کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا: ڈی سی پونچھ

انہوں نے کہا کہ دورے پر آنے والے مرکزی وزراء افسران، مقامی باشندوں سمیت منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرکے یہاں کی زمینی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں مرکزی وزراء کے دورے اہم ثابت ہونگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details