منڈی:سرحدی ضلع پونچھ کی مرکزی جامع مسجد منڈی میں ’’جشن غوث الوراء‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی علماء کرام کے ساتھ ساتھ بیرون ریاست سے مدعو کیے گئے علماء، جن میں حضرت مولانا سید توصیف رضا مصباحی بھی شامل ہیں، نے شان اولیاء خصوصاً حضرت غوث الاعظم پیران پیر شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی سوانح حیات بیان کی۔ Jashn e Gausul wara Conference in Mandi Poonch
Gaus ul Azam Conference in Mandi جامع مسجد منڈی میں غوث الاعظمؒ کانفرنس کا اہتمام
پیران پیر شیخ سید عبدالقار جیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ کے عرس پاک کی نسبت سے ضلع پونچھ منڈی کی جامع مسجد میں غوث الاعظم کانفرنس کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ Gaus ul Azam Conference in Poonch
پروگرام کی نظامت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے انجام دی جب کہ معروف شاعر عبد القادر بدایونی سمیت دیگر علماء کرام نے حضرت پیران پیر شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ علیہ کی ذات بابرکات کے حوالے سے خطابات کیے اور منقبت بھی بیان کی۔ پروگرام سے قبل قرآن خوانی، ختمات المعظمات کی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف منڈی مولانا سید فاضل حسین رضوی نے تمام مہمانان کرام اور علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے آخر میں امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اور تبرکات کی تقسیم کے بعد ایک جلوس بنام ’’جلوس محمدی‘‘ برآمد کیا گیا۔ جامع مسجد سے شروع ہو کر جلوس محمدیﷺ بس اسٹینڈ منڈی پر اختتام پذیر ہوا جہاں علماء کرام کے ہاتھوں مسجد امام صادقؒ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
- مزید پڑھیں:غوث پاک کے جھنڈے پر عقیدت مندوں کا تانتا