ملک کے دیگر حصوں کی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں بھی یومِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں ڈی ڈی سی صدر نے جھنڈا لہرایا۔ یہ پروگرام پونچھ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی صدر تعظیم اختر نے پرچم کُشائی کی۔
پونچھ: یومِ آزادی کا جشن منایا گیا - یوم آزادی کی تقریبات
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر ڈی ڈی سی کی صدر تعظیم اختر نے اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں ترنگا لہرایا۔
یوم آزادی کا جشن
اس تقریب میں سی آر پی ایف، پولیس، جے کے اے پی، ہوم گارڈ اور این سی سی کیڈس کے علاوہ کئی اسکولوں نے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مارچ پاس کے بعد رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں اور سماجی تنظیموں نے شرکت کی۔