اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جموں میں لشکر طیبہ کا ایک آپریٹو پانچ کلو آئی ای ڈی سمیت گرفتار'

جموں و کشمیر کے ڈی جی پی نے بتایا کہ 'پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ہفتے کی شام نروال علاقے میں لشکر طیبہ کے آپریٹو کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ہے۔'

JK police
جے کے پولیس

By

Published : Jun 27, 2021, 10:45 AM IST

Updated : Jun 27, 2021, 7:14 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں میں لشکر طیبہ کے ایک آپریٹو کے قبضے سے پانچ کلو گرام وزنی آی ای ڈی برآمد کر کے جنگجوئوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔

پولیس سربراہ نے یو این آئی کو بتایا کہ 'جموں پولیس نے ایک پانچ تا چھ کلو گرام وزنی آئی ای ڈی برآمد کیا ہے۔ یہ آی ای ڈی لشکر طیبہ کے ایک آپریٹو کو کسی بھیڑ بھاڑ والی جگہ پر نصب کرنے کے لئے دیا گیا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'گرفتار شدہ شخص سے تفتیش کی جا رہی ہے اور اس معاملے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہے'۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ہفتے کی شام نروال علاقے میں لشکر طیبہ کے آپریٹو کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'مذکورہ شخص کو ایک مشہور شاپنگ مال کے قریب اسلحہ، گولہ بارود اور پانچ کلو گرامی وزنی آئی ای ڈی سمیت گرفتار کیا گیا'۔

یہ بھی پڑھیں: جموں ایئرپورٹ کے تکنیکی علاقے میں دھماکہ


مذکورہ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس گرفتاری کے نتیجے میں جموں شہر میں حملے کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مشتبہ شخص کو گرفتاری کے فوراً بعد محفوظ جگہ پر لے جایا گیا جہاں اس سے تفتیش ہو رہی ہے'۔

Last Updated : Jun 27, 2021, 7:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details