پونچھ میں بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے بیچ آج صبح ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول مینڈھر اور منکو ٹ سیکٹرز میں آر پار آتشی گولہ باری ہوئی جس دوران چھو ٹے اور درمیانہ درجے کے ہتھیاو ں کے ساتھ ساتھ مارٹر شیلنگ بھی ہوئی۔
ایل او سی پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگ نقل مکان کرنے کی سوچ رہے ہیں ۔
فوجی ذرائع کے مطابق برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے جبکہ آج صبح سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر اور منکو ٹ سیکٹرو ں میں پا کستانی افواج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاوں کا استعمال کیا۔
فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ صبح 5 بجکر 50 منٹ پر شروع ہو ا تھا جو کہ ایک گھنٹے تک چلتا رہا۔ تاہم ابھی تک کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ملی ہے۔