پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع منی سیکرٹریٹ میں انڈو تبت بارڈر پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ جانکاری کے مطابق جمعہ کی صبح ضلع پونچھ میں تقریباً ساڑھے پانچ بجے آئی ٹی بی پی کے ایک اے ایس آئی افسر نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ITBP official shoots self dead in Poonch
ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کی آواز سنتے ہی بٹالین ہیڈ کوارٹر میں سنسنی پھیل گئی، بٹالین کے اہلکار الرٹ ہو گئے، کچھ دیر بعد آئی ٹی بی پی کے اہلکار فائرنگ کے مقام پر پہنچے، جہاں انہیں ایک افسر خون میں لت پت پایا گیا۔ اہلکاروں نے فوری اعلیٰ افسران کو اطلاع دی، موقع پر پہنچے اعلی افسران نے اے ایس آئی افسر کو مردہ پایا۔