مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے دور دراز دیہات کے لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیکی گاؤں کنڈی گھلوتا میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس طبی کیمپ میں مقامی لوگوں کی مفت جانچ کرنے کے بعد مفت دوائیں تقسیم کی گئیں۔ آرمی افسران نے بتایا کہ اس طبی کیمپ کا مقصد دیہات کے لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ کیمپ کے دوران بزرگ، خواتین کے علاوہ معذوروں کے علاج معالجے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔