پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ضلع پولیس کی جانب سے ڈاک بنگلہ پونچھ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت تمام مذاہب کے لوگوں نے بڑی تعداد میں افطار پارٹی میں شرکت کی۔ روزہ داروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام سے آپسی بھائی چارے اور پیار میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس موقع پر تمام لوگوں نے ملک میں امن و امان کے لیے دعا کی۔ Iftar party by Poonch district police
Iftar Party in Poonch: پونچھ ضلع پولیس کی جانب سے افطار پارٹی
ایس ایس پی پونچھ روہت بکسوترا کی ہدایت پر ڈاک بنگلہ پونچھ میں ضلع پولیس کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ Iftar party by Poonch district police
پونچھ ضلع پولیس کی جانب سے افطار پارٹی
یہ بھی پڑھیں: Iftar Party in Kishtwar: کشتواڑ میں فوج کی جانب سے افطار پارٹی
اس موقع پر مختلف مذہب کے لوگوں، سیاسی جماعتوں اور ضلع کے انتظامی افسران، پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس افطار پارٹی کا مقصد مختلف مذاہب کے لوگوں میں امن اور ہم آہنگی کا پیغام پھیلانا تھا تاکہ ضلع میں باہمی بھائی چارے کو فروغ ملے، لوگوں نے افطار پارٹی کے لیے ضلع پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔