جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک 17 میں محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں بلاک ترقیاتی کونسل 17 فریدہ بی کے ساتھ ساتھ ضلع پروجیکٹ آفیسر تنویر احمد بطور خاص شریک ہوئے۔
پوشن ماہ ابھیان کے تحت بلاک17 میں پروگرام کا انعقاد اس موقع پر سی ڈی پی او منڈی کے علاوہ آنگن واڑی سپروائیزورں،ورکروں، ہلپروں اور پنچائیت نمائندگان بھی موجود رہے۔ اس دوران مقررین نے پوشن ابھیان کے حوالے سے اہم جانکاری فراہم کی گئی۔ اور تمام آئی سی ڈی ایس اسکیموں کے بارے میں زمینی سطح پر لاگو کرنے اور انہیں کارگر بنانے پر زور دیا۔
اس حوالے سے ضلع پروجیکٹ آفیسر تنویر احمد نے بتایاکہ 17 میں پروگرام پوشن ماہ کے حوالے سے منایاگیا۔
اس ماہ میں ماں بچے کی صحت کو تندرست رکھنے کے حوالے سے اہم جانکاری دی گئی۔
انہوں نے کہا اسکیموں کے حوالے سے پردھان منتری وندھنا یوجنا کے تحت کمزور بچوں کی نشاندہی کرنا مقصد ہے۔ نیوٹریشن, صحت کے علاوہ ممکن اسکیم, بیٹی پڑھاو بیٹی بچاو, کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے چلتے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل آوری بہت ضروری ہے۔
انہوں نے والدین پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کو کھیلنے کودنے کے لئے موقع فراہم کریں۔
انہوں نے کہاکہ پروگرام کا مقصد پنچائیت اور وارڈ سطح پر ان اسکیموں کا عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے کوشش کریں۔
بلاک ترقیاتی کونسل نے بھی آئی سی ڈی ایس کے پروگراموں کو زمینی سطح پر عمل آوری پر زور دیا اور ہر جگہ ایسے پروگرام منعقد کرنے پر زوردیا۔
اس دوران آنگن واڑی کے بچوں نے پروگرام بھی پیش کیااور آخر میں انعامات کی تقسیم کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔