منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقہ دھندک میں ایک سوفٹ گاڑی زیر نمبر JK20 0031 حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت شہزاد الرحمان ولد محمد اشرف ساکن مدانہ عمر تقریباً 20 سال، عمران شکیل ولد محمد شکیل ساکن مدانہ عمر تقریباً 22 سال، مجید احمد ولد شکیل احمد ساکن لسانہ عمر تقریباً 21 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ گاڑی لسانہ سے سرنکوٹ کی جانب جارہی تھی اور گاڑی تیز رفتار تھی جس کی وجہ یہ تیز رفتار گاڑی دھندک کے مقام پر ڈرائیور کے ہاتھوں سے بے قابو ہو گئی اور سڑک پر پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ اس موقعے پر مقامی لوگوں اور جموں و کشمیر کی ٹیم نے ریسکیو کر زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا جہاں ان کا بنیادی علاج و معالجہ جاری ہے۔