حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے لیے نیشنل اسکالرشپ پورٹل اسکیم کے تحت فارم بھرنے کو لیکر انتظامیہ زمینی سطح پر متحرک ہے۔
منڈی تحصیل کے تینوں بلاکوں کی مختلف پنچایتوں میں کیمپ لگا کر لوگوں کو سرٹیفکیٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔
ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے کیمپ کا انعقاد اسی ضمن میں پنچایت دھڑہ میں بھی نائب تحصیلدار آزاد احمد کی سربراہی میں کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ چار سو سے زائد، جبکہ انکم و قومی سرٹیفکیٹ بھی جاری کی جارہی ہیں۔
نائب تحصیلدار منڈی آزاد احمد نے بات کرتے ہوے کہا کہ متعدد پنچایتوں میں کیمپ لگائے گئے، ساتھرہ بلاک میں آٹھ سو سے زائد ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کی اور 1000 ہزار سے زائد انکم اور قومی اسناد جاری کی ہیں۔
اس دوران نائب تحصیلدار عبدالمجید نے 260 جبکہ تحصیلدار لورن نے 785 اسناد اجراء کی، لوگوں نے تحصیلدار منڈی کے کام کی سرہانہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔