اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated food bridge poonch: نالے پر تعمیر خستہ حال پُل انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

ضلع پونچھ کے سیڑھی چوہانہ علاقے کے باشندوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نالے پر تعمیر خستہ حال پل کسی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتا ہے۔

نالے پر تعمیر خستہ حال پُل انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل
نالے پر تعمیر خستہ حال پُل انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 2:15 PM IST

نالے پر تعمیر خستہ حال پُل انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے سیڑھی چوہانہ علاقہ میں ایک نالے پر تعمیر پل خستہ حالی کا شکار ہے۔ خستہ حال پل کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔ یہ پل سیڑھی چوہانہ اور کلانی علقوں کے درمیان میں بنے پاور پروجیکٹ کے نزدیک ہے اور جموں پونچھ شاہراہ کے بالکل قریب۔ پُل اس قدر خستہ ہو چکا ہے کہ اس کے دونوں کناروں پر ایک بورڈ چسپاں کیا گیا ہے جس پر ’’پل پر سے ایک وقت میں دو سے زیادہ افراد نہ گزریں‘‘ تحریر کنندہ۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے کہا: ’’اس قدر خستہ ہونے کے باوجود یہ پل انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل کیوں ہے؟‘‘ مقامی باشندوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’اس پل پر سے قریب تین سے چار دیہات میں رہائش پذیر سینکڑوں افراد ہر روز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گزرتے ہیں۔ یہ پل عرصہ دراز سے خستہ حال ہے اور لوگوں کے لیے اس پل پر سے گزرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ جبکہ پل پر سے گزرتے وقت حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:Dilapidated Foot Bridge in Ramso: فٹ برج کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کی جائے، ڈی ڈی سی ممبر

لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے کو با رہا انتظامیہ کی نوٹس میں لایا گیا تاہم اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور عوامی ضرورت کو حکام نے خاطر میں بھی نہیں لایا، جس کے سبب علاقہ کے لوگوں بالخصوص اسکولی بچوں، ملازمین کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ ’’جب بھی علاقہ میں کوئی بیمار یا زخمی ہوتا ہے تو پل کی خستہ حالت کی وجہ سے مریض کو اسپتال پہنچانے میں سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے‘‘

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے خستہ حال پل کی جانب توجہ مبذول کرانے کی اپیل کی ہے کہ تاکہ علاقے کے لوگوں کو عبور و مرور میں درپیش مشکلات سے نجات حاصل ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details