اردو

urdu

ETV Bharat / state

منڈی تحصیل کمپلیکس میں عوامی دربار - بجلی بلوں میں زیادتی

بلاک دیوس کے موقع پر پونچھ کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی دربار میں شرکت کی۔

district development commission poonch
منڈی تحصیل کمپلکس میں عوامی دربار

By

Published : Apr 1, 2021, 10:12 AM IST

منڈی تحصیل کمپلیکس میں یوم بلاک کے حوالے سے عوامی دربار منعقد ہوا۔ جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ جتندر سنگھ اور ایس ایس پی پونچھ ونود کمار نے بطور خاص شرکت کی۔

ضلع تحصیل افسران کے ساتھ ساتھ منڈی تحصیل کی متعدد پنچایتوں کے سرپنچوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس عوامی دربار میں متعدد علاقائی مسائل کو اجاگر کیا گیا جن میں راشن کارڈز میں ہیراپھیری کا معاملہ، بجلی، پانی کے مسائل اور کئی علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی، تیل خاکی طبعی عملہ کی غیر قانونی تبدیلیاں، کھیل کود کے لیے میدان کی ضرورت، بجلی بلوں میں زیادتی، اڑائی روڈ کی تعمیر نو، سیاحتی کام میں سست روی، ہائی اسکول ساتھرہ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ اور سلونیہ ہائی اسکول کا درجہ بڑھانے، ڈنہ ڈوئیاں سڑک کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں پانی کی لیفٹ اسکیموں میں سست روی وغیرہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منڈی تحصیل کمپلکس میں عوامی دربار

اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے افسران سے عوامی مسائل کے جواب طلب کیے۔

جس پر افسران نے جواب دیتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل سرکار کی طرف سے رقومات فراہم کے بعد جلد حل کیے جائیں گے۔

اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بجلی پانی اور دوسرے محکمہ جات کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد اس بگڑے ہوئے نظام کو درست کرکے رپورٹ پیش کریں۔ ایس ایس پی پونچھ نے بھی لوگوں سے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ رابطہ میٹنگ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details