پونچھ:جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے Jal Shakti Daily Wagers Protest in Poonch ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔
محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے دعویٰ کیا کہ برسوں قبل پانی کی ٹینکی، فلٹریشن پلانٹ کے لیے مقامی باشندوں سے اراضی لی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کی حکومت/انتظامیہ نے زمین مالکان سے اراضی کے عوض محکمہ میں مستقل نوکری فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ برسوں سے محکمہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے اور محکمہ کو اراضی وقف کرنے کے باوجود انہیں مستقل نوکری فراہم نہیں کی جا رہی۔
احتجاج کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے عارضی ملازمین کو مستقل کیے جانے کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔
ان کے مطابق بیشتر عارضی ملازمین کی مالی حالت اتنی کمزور ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھی نہیں بھیج پا رہے۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے عارضی ملازمین کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے ایس آر او 64 نافذ کر کے Daily wagers Protest in Poonch, Demand Implementation of SRO 64 ان کے لیے جاب پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ کیا۔