ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کے روز پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال شدید فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی۔
پونچھ میں ایل او سی پر تازہ فائرنگ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہکار اس حملے کا بھر جواب دے رہی ہے تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایل او سی ہو یا بین الاقوامی سرحد ہو طرفین کے درمیان روزانہ بنیادوں پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ کر فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے کا ایک لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔
بھارت و پاکستان کے مابین سرحد پر کشیدگی کے باعث جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں رہائش پزیر افراد خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کشیدگی کے باعث اوڑی، پونچھ، راجوری، گریز، کرگل کے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول بنا رہتا ہے۔ ان علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سرحد پر کشیدگی اور فائرنگ روز مرہ کا معمول بن گئی ہے ۔
سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے ہونے اور گزشتہ کئی ماہ سے عالمی وبا کے قہر کے باوجود بھی طرفین کے درمیان سرحد پر نوک جھونک کی وجہ سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا مزید دو بھر ہوکے رہ گیا ہے۔