اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، دو زخمی - JAMMU AND KASHMIR

اس سے قبل ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ میں ایک جوان زخمی ہوگیا۔

پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

By

Published : Nov 21, 2020, 8:31 PM IST

Updated : Nov 21, 2020, 9:49 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق پونچھ ضلع کے دگوار اور مالتی سیکٹرز میں بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جبکہ بھارتی فوج بھی پاکستانی کارروائی کا معقول جواب دے رہی ہے۔

پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، دو زخمی

شدید گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

اس سے قبل ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ میں ایک جوان کے زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:راجوری میں سرحد پر گولہ باری، فوجی اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گذشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

Last Updated : Nov 21, 2020, 9:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details