اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں پاکستانی فائرنگ، بی ایس ایف جوان زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

پونچھ میں پاکستانی فائرنگ، بی ایس ایف جوان زخمی
پونچھ میں پاکستانی فائرنگ، بی ایس ایف جوان زخمی

By

Published : Jan 1, 2020, 10:57 PM IST

اطلاعات کے مطابق منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوئی ایک مڈبھیڑ میں فوج کے دوجوان ہلاک ہوگئے۔
ہلاک شدگان کی شناخت نائک ساونت سندیپ رگھوناتھ اور ارجن تھاپا ماگر کے طور ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں 3200 بار جنگ بندی کے خلاف ورزی ہوئی ہے، جو گزشتہ دو برسوں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ سنہ 2018 میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 1610 واقعات پیش آئے تھے، جبکہ 2017 میں یہ تعداد 1 ہزار تھی۔

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد تقریباً 1553 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details