جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں انڈین سسٹم آف میڈیسن کی جانب سے آیوروید ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کے پیش نظر مختلف مقامات پر تعینات نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو ادویات کی ایک کیٹ تقسیم کی۔
ڈاکٹر انجام اور ڈاکٹر خلیل کی قیادت میں آیوروید کی مخلتف دوائیں نیم فوجی دستہ کے جواںوں کو فراہم کی گئی۔
اس کیٹ میں سینیٹائزر، ڈیٹول، نذلہ، سردی، بخار سمیت 16 قسم کی دوائیں پیک کی گئی ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر خلیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے مختلف محاذ پر جنگ جاری ہے۔ اس میں ڈاکٹر اور صحت ملازمین اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں، انہیں بھی اس کیٹ کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے اور لوگوں تک راحت کے سامان، ضروری اشیاء پہنچانے میں ہمارے سیکیوریٹی کے جوان اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ اس لئے آیوروید دوائیں ان تمام لوگوں کو تقسیم کی جا رہی ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ڈاکٹر انجام اور ڈاکٹر خلیل کی قیادت میں آیوروید کی مخلتف دوائیں نیم فوجی دستہ کے جواںوں کو فراہم کی گئی۔ یہ وہ دوائیں ہیں جو انسانی جسم کے ایمیون سسٹم کو مضبوط کرتی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ سردی، بخار یا دیگر امراض کی دوائیں بھی اس کیٹ میں ڈالی گئی ہیں۔
ڈاکٹر خلیل نے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے ان کی ٹیم دواؤں کی کیٹ فراہم کر رہی ہے اور مختلف مقامات پر جا کر جہاں اس کی ضرورت ہے وہ دوائیں دے رہے ہیں۔