اردو

urdu

ETV Bharat / state

این آئی اے نے پونچھ میں زیر سماعت عسکریت پسند معاون کی جائیدادیں منسلک کی

ملزم محمد یاسین کو سکیورٹی فورسز نے 2020 میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کے سمیت گرفتار کیا تھا۔NIA attaches property in Poonch

arms-and-explosives-case-nia-attaches-property-in-poonch
این آئی اے نے پونچھ میں زیر سماعت عسکریت پسند معاون کی جائیدادیں منسلک کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 11:02 PM IST

این آئی اے نے پونچھ میں زیر سماعت عسکریت پسند معاون کی جائیدادیں منسلک کی

پونچھ:نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کے روز ایک گرفتار عسکریت پسند کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔واضح رہے کہ مذکوہ عسکریت پسند معاون کو 2020 میں سکیورٹی فورسز نے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کے سمیت گرفتار کیا تھا

این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ جموں صوبہ کے ضلع پونچھ کا رہنے والا محمد یاسین کالعدم عسکریت پسند تنظیم تحریک المجاہدین (ٹی یو ایم) کا کارکن ہے۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے، ایجنسی نےمحمد یاسین کی چار جائیدادیں کو یو اے پی اے کے تحت اٹیج کیا ہے۔یہ جائیدادیں ملزم کے گاؤں دھروتی (دھابی) میں واقع ہیں۔

بتادیں کہ سکیورٹی فورسز نے یاسین کو 27 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا، اور اس کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔این آئی نے ملزم کے خلاف 24 جون 2021 میں خصوصی کورٹ میں چارج شیٹ داخل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوین نے کہا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کو تباہ کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے کی خاطر پولیس کافی قابل ہے۔ان کے مطابق سرگرم عسکریت پسند اور ان کے سہولیت کاروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details