اردو

urdu

By

Published : Jun 2, 2020, 9:57 AM IST

ETV Bharat / state

غریب کنبہ سرکاری راشن نہ ملنے سے پریشان

پونچھ کی تحصیل منڈی میں آے پی ایل راشن کارڈ ہولڈرز کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غریب لوگ بغیر راشن کے پریشان
غریب لوگ بغیر راشن کے پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں اس وقت بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو کئی برسوں سے غریبی سطح سے نیچے گزر بسر کرتے تھے اور ان کے لیے راشن کارڈ بھی اسی حساب سے بنائے گئے تھے لیکن گزشتہ دوبرسوں سے ان کے راشن کارڈ یا تو آے پی ایل کردئے گئے ہیں یاپھر سرے سے ہی کاٹ دیئے گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے مستحقین سرکار کی جانب سے دی جانے والی ہر مراعات سے محروم ہی رہتے ہیں ۔

مقامی، محمد رفیق اور اقبال تانترے نے مشترکہ طور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت منڈی تحصیل کے تمام دیہی علاقوں میں غریبی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والے کنبہ جات میں سرکار کی جانب سے تین ماہ کا راشن مفت تقسیم کیا جاچکاہے۔ جو قابل ستائش ہے لیکن ان کے علاوہ منڈی لورن ساوجیاں بیدار ساتھرہ ودیگر علاقوں میں اکثر لوگ پسماندگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔

غریب لوگ بغیر راشن کے پریشان

انہوں نے کہا کہ ''ان لوگوں کے راشن کارڈ یاتو اے پی ایل میں کردئے گئے ہیں یاپھر سرے سے ہی راشن کارڈ لسٹوں سے ان کے نام کاٹ دیئے گئے ہیں اور دوسال گزرجانے کے بعد بھی وہ غریب اور نادار لوگ راشن اور دوسری مرات سے محروم ہیں ۔''

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'کئی علاقوں میں یہ غریب لوگ انصاف کو ترس رہے ہیں پر انہیں انصاف فراہم نہیں کیا گیا ہے اور اب جبکہ وہ لوگ بی پی ایل اور انتودیہ زمرے سے بھی بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ نہ انہیں مفت راشن اور نہ ہی کروناوائرس کے پیش نظر دوسری کوئی مرات ان تک پہونچ رہی ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ غریب ہیں اور راشن کارڈ کی سہولیات سے محروم ہیں ان کی زمینی سطح پر مردم شماری کرکے انہیں بھی راشن اور دوسری مرات فراہم کی جائیں۔

اس حوالے سے تحصیل سپلائی آفیسر منڈی سبھاش سوری نے بتایا کہ اس وقت سرکار کی جانب سے جو مفت راشن واگزار کیا گیا تھا وہ عوام میں بی پی ایل اور انتودیہ راشن کارڈ والے لوگوں کو فراہم کیا جاچکا ہے اور سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے نہیں دیا گیا، وہاں بھی کسی نہ کسی طرح کل تک پہونچادیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ایل راشن کارڈ والے لوگوں کو پہلے ہی راشن میں چاول دئے جاچکے ہیں اب ان کا اٹا بقایا ہے وہ بھی سٹور میں راشن آتے ہیں لوگوں تک پہونچادیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details