منڈی تا پونچھ جانے والے سڑک کے تمبرہ مقام پر ٹریفک پولیس نے لگایا ناکہ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کی من کے خلاف اپنا شکنجہ تیز کرتے ہوئے متعدد ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی ہے۔
اس حوالے سے ٹریفک ایس او محمد عارف خان ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوے کہاکہ اس وقت متعدد گاڑیاں یہاں منڈی کے متعدد روٹوں پر چل رہی ہیں۔ جن کے غذات بھی مکمل نہیں ہیں۔ انشورنس بھی نہیں ہیں اور جبکہ پولیس یا ٹریفک پولیس کے ناکہ کو دیکھتے ہیں، تب یاتو وہ گاڑیاں کھڑی کردیتے ہیں یاپھر بھاگ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔