اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی میں 74ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر منڈی میں 74ویں یوم آزادی کے موقع پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

پونچھ: منڈی میں 74ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
پونچھ: منڈی میں 74ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

By

Published : Aug 15, 2020, 3:25 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کے تعلق سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پنچوں، سرپنچوں نے بھی ترنگا لہرایا۔

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی یوم آزادی کے موقع پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

پونچھ: منڈی میں 74ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

تحصیل منڈی میں بھی مختلف پنچایتوں کے ساتھ ساتھ بلاک ہیڈ کواٹرز پر کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

تحصیل میں سب سے بڑی تقریب بوائیز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں منعقد ہوئی جہاں بلاک ڈولپمنٹ چیرمین شمیم احمد گنائی نے ترنگا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔ جس کے بعد انہوں نے عوام سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں آزادی یوں ہی نہیں اس ملک کی آزادی میں ہمارے رہنماؤں نے ہمارے نوجوانوں اور خواتین نے اپنی جانوں کے نذرانے دئے ہیں، تب جاکر یہ آزادی حاصل ہوئی ہے۔‘‘

اس کے علاوہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی 239A بٹالین کی جانب سے بھی پرچم کشائی کی گئی اور آفیسر کمانڈینگ انسپکٹر حیدر امام نے ترنگا لہرایا۔

اسی طرح منڈی کے ڑائی گاوں کی پنچائیت اڑائی ملکاں میں صبح سویرے سرپنچ محمد اسلم ملک نے ترنگا لہرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details