بھونیشور: اڈیشہ کے جگت سنگھ پور ضلع کے کجنگ تھانہ علاقے کے تحت ایکسپریس وے کالونی میں اتوار کو ایک نوجوان نے دو خواتین کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان دونوں خواتین کے گھروں میں گھس گئے اور ان پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، جب کہ دوسری مقامی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ حملے کے پیچھے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نوجوان مبینہ طور پر شراب کے نشے میں تھا۔ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی دہلی کے آر کے پورم علاقے میں اتوار کی صبح شرپسندوں نے فائرنگ کی۔ جس میں دو بہنیں زخمی ہوئیں۔ دونوں کو صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تنازعہ روپے کے لین دین کو لے کر تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والی بہنوں کی شناخت 30 سالہ پنکی اور 29 سالہ جیوتی کے طور پر ہوئی ہے۔