پوری: بھارت سمیت آج پوری دنیا میں 24 مارچ کو تپ دق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ مختلف سماجی ادارے اور طبی تنظیموں کی جانب سے اس بیماری کو لے کر بیداری مہم سے متعلق پیغام عام کیا۔ اسی درمیانبین االاقوامی شہرت یافتہ سینڈ آرٹسٹسدرسن پٹنائک نے اڈیشہ کے پوری کے ساحل پر ریت پر تپ دق کا عالمی دن کے موقع پر ریت کا مجسمہ بنا کر لوگوں کے درمیان اس بیماری کو لے کر بیداری پیغام دیا۔عام لوگوں نے بھی سدرسن کی کوشش کی جم کر تعریف کی۔
ذرائع کے مطابق تپ دق کی عالمی وبا اور اس بیماری کے خاتمے کی کوششوں کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ریت کا مجسمہ تیار گیا ہے۔ بین الاقوامی ریت آرٹسٹ سدرسن پٹنائک نے پوری سمندر کے ساحل پر ایک نئی تخلیق کے ساتھ تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر نشان زد کیا ہے۔ سدرسن ریت کے مجسمے اس سال ٹی بی کے عالمی دن کے موضوع پر ریت کے ذریعہ بنائے گئے مجسمے کی بدولت لوگوں کے درمیان یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ اگر ہم سب ایک ساتھ مل مہم چلائے تو اس بیماری کو جڑ سے ختم کیا سکتا ہے۔