اردو

urdu

ETV Bharat / state

اڈیسہ کے جنگل میں دو ہاتھی مردہ پائے گئے - ہاتھیوں کی موت پر شبہ

ضلع کیونجھر کے جنگل میں 2 ہاتھی (جن میں سے ایک کی عمر 20 سال اور دسرے کی عمر 22 سال تھی) مردہ پائے گئے۔ جنگلاتی عہدیداروں کے مطابق جانوروں کو شکاریوں نے ہلاک کیا ہے۔

ہاتھیوں کی موت
ہاتھیوں کی موت

By

Published : Jun 15, 2020, 4:38 PM IST

ریاست اڈیسہ کے ضلع کیونجھر میں دو جنگلاتی ہاتھیوں کے مارے جانے کی خبر سامنے آئی ہے، یہ ہاتھی جنگلات کے افسران کو مردہ حالت میں نظر آئے۔

جنگلاتی افسران نے بتایا کہ ان دو ہاتھیوں کو شکاریوں نے ہلاک کیا ہے۔

ایک جنگلاتی عہدیدار نے بتایا کہ 'اتوار کے روز بیترانی ریزرو جنگل سے گروبیڈا کے علاقے کے قریب جنگل کے عہدیداروں نے نر اور مادہ ہاتھی کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'مردہ ہاتھیوں کے ٹسک یعنی سونڈ غائب تھے اور ان کی موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کو دہلی پولیس کا نوٹس
سشانت سنگھ کے والد ممبئی پہنچے

افسر نے بتایا کہ 'ہتھنی کی عمر قریب 20 سال تھی اور ایسا لگتا ہے کہ ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے تک وہ لاش پڑی تھی۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے ہاتھی کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ بائیس سال کے قریب اس ہاتھی کی موت تقریباً تین دن پہلے ہوئی ہے'۔

ابتدائی تفتیش نے اشارہ دیا ہے کہ جانوروں کو شکاریوں نے ہلاک کیا جب مرد ہاتھی کے سونڈ لاپتہ تھے۔ تاہم پوسٹ مارٹم اور مکمل تحقیقات کے بعد اس کی اصل وجہ معلوم کی جاسکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details