اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرک ڈرائیور پر ہزاروں کا جرمانہ - سمبلپور

ریاست اڈیشہ کے ضلع سمبلپور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے سلسلے میں ایک ٹرک ڈرائیور پر ٹریفک افسران نے 86،500 روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔

جرمانہ

By

Published : Sep 8, 2019, 3:20 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:32 PM IST

ٹرک ڈرائیور کا نام اشوک جادھو ہے جو کہ ہزاری باغ کا رہنے والا ہے۔

گزشتہ تین ستمبر کو یہ واقعہ پیش آیا تھا، جادھو پر چار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریف پولیس نے ان پر 86،500 روپئے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

گاڑی میں سامان اوورلوڈ کرنے کے لیے 56،000، بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے کے لیے 5،000 اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 25،000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

حالانکہ یہ گاڑی بی ایل اے انفرااسٹرکچر اور ناگالینڈ کوہیما کمپنی کی ملکت ہے۔ لیکن تھوڑی بات چیت کے بعد اس جرمانے میں تخفیت کرکے حتمی جرمانہ 70،000 روپئے مقرر کیا گیا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details