ریاست اڑیسہ کے ضلع تاپتاپنی گھاٹ کے پاس ایک بس پل سے پھسل کر نیچے گرگئی ، جس کے بعد وہاں چیخ وپکار مچ گئی ،موقع پر مقامی لوگ پہنچے اور راحت کاری میں مصروف ہوگئے۔اس دوران 7 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع فوراً پولیس کو دی موقع پر پہنچی پولیس نے
زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا ۔ زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔