اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڈیشہ میں سورت سے واپس آیا اور شخص کورونا سے متاثر

بیرون ریاست سے واپس لوٹنے والے ایک مزدور کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد صحت انتظامیہ ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہے۔

اوڈیشہ میں سورت سے واپس آیا اور شخص کورونا سے متاثر
اوڈیشہ میں سورت سے واپس آیا اور شخص کورونا سے متاثر

By

Published : May 5, 2020, 6:06 PM IST

اوڈیشہ کے گنجم ضلع میں سورت سے واپس آئے مزید ایک شخص کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 170ہوگئی ہے۔

اوڈیشہ میں سورت سے واپس آیا اور شخص کورونا سے متاثر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سورت سے واپس آنے کے بعد اس 18سالہ نوجوان کو سرکاری کورینٹائن مرکز میں رکھا گیا تھا اور بعد میں اس کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔

اس کے ساتھ ہی ا ب تک سورت سے واپس آنے والے تین لوگوں کو گنجم ضلع میں کوروناوائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں 8000سے زیادہ لوگوں نے سورت سے بس یا خصوصی ٹرین سے واپسی کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دو لاکھ سے زیادہ اوڈیشہ کے لوگوں نے سورت سے ریاست میں واپس آنے کے لئے سرکاری پورٹل پر رجسٹریشن کرایا ہے۔ اوڈیشہ میں پہلے مرحلہ میں بیرون ملک سے واپس آئے لوگوں میں کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آیا،

دوسرے مرحلہ میں نظام الدین سے واپس آئے لوگوں اور تیسرے مرحلہ میں مغربی بنگال سے واپس آنے لوگوں میں کووڈ۔ 19کے معاملے ملے۔

اب ایسا محسو س ہورہا ہے کہ چوتھے مرحلہ میں سورت سے واپس آنے والے لوگوں میں کورونا وائرس کے زیادہ معاملے ملیں گے۔ سورت سے واپس آنے والے لوگوں کو ریاست میں پہنچنے پر سرکاری کورینٹائن مراکز میں رکھا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details